بی آر ٹی پشاور کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئی تاریخ کے اعلان کے تحت اب وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبے کے افتتاح کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود ہوں گے۔
یہ منصوبہ تحریک انصاف کے گزشتہ صوبائی حکومت کے دورمیں شروع ہوا تھا جوکہ کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔
خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبہ اکتوبر 2017ء میں شروع ہوا تھا، جس کو 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا کہا گیا تھا تاہم منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

