Advertisement

لاہور: پتنگ کی ڈور سے بچے کی ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مالی پورہ شفیق آباد میں بند روڈ پر 5 سالہ بچے کی گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کا کہناہےکہ آصف نامی شخص رات گئے اپنے 5 سالہ بیٹے اصغر کو موٹرسائیکل پر لے کر نکلا تو دھاتی ڈور بچے کے گلے پر پھر گئی۔

پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچہ خون میں لت پت ہو گیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ شفیق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کر کے پتنگ باز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

Advertisement

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب افراد اور ذمے داروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version