Advertisement

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور

ترمیمی بل

قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سےمنظور کر لیا گیا ۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020، کمپنیات بل 2020 ، نشہ آوراشیاکی روک تھام سےمتعلق ترمیمی بل،دارالحکومت اسلام آباد ٹرسٹ اور شراکت داری محدود ذمہ داری ترمیمی بل 2020 پیش کیے جسے بحث کے بعد کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

جماعت اسلامی کے مولانا اکبر چترالی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے لیے نہیں بین الاقوامی دباؤ پر بل پاس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بی این پی کے اختر مینگل نے کہا کہ حکومت میں جب تھے تب بھی مشاورت نہیں کی جاتی تھی ہم نے کبھی اندرونی یا بیرونی دباؤ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اور نہ کبھی کریں گے۔

افہام و تفہیم کے ساتھ پانچویں بل کی کثرت رائے سے منظور پر حکومت نے اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version