Advertisement

آرمی چیف کا سعودی معاون وزیر دفاع کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

آرمی چیف نے سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے سعودی معاون وزیر دفاع کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال کے سبب پاکستان نے اپنے مخلص دوست کو کھو دیا ہے۔

آرمی چیف نےمزید کہا کہ محمد بن عبداللہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں روشن مثال تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع  گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔

Advertisement

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کئی عہدوں پر فائز رہے۔

پائلٹ آفیسر، ایئر بیس کے ڈائریکٹر، فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر اور سعودی فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ 2014 سے معاون وزیر دفاع بدرجہ وزیر کام کررہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version