Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا فوج کی خدمات پر خراجِ تحسین

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی اور سیلابی بارشوں میں فوج کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کا معاملہ ہو یا سیلاب میں عوام کی مدد، پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی آئے تو مدد کو فوج آئے، کراچی کے نالے صاف کرنے کا معاملہ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک فوج ہمیشہ اگلے محاذ پر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے بھی میدان میں فوج آتی ہے تاہم جمہوریت اور سیاست کے نام پہ کرپٹ مافیا موج کرتا ہے، کبھی اقرباء پروری اور کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج کی جاتی ہے تو کبھی جعلی کمپنیوں اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے موج کی جاتی ہے۔

واضح رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 25  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version