Advertisement

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ

ایم پی اے

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق لیاری میں نامعلوم ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی یا پھرگھرپرکچھ نہیں کہہ سکتے تاہم گھر کے باہرسے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ واقعہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے، لیاری سے ایم پی اے ہوں، مسائل بہت زیادہ ہیں اسی پر آواز اٹھاتا ہوں۔

رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید کا مزید کہنا تھا کہ گھر کے باہر دو فائر ہوئے تھے، پولیس کو گولیوں کے خول مل گئے، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے گھر پر حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک منتخب ممبر صوبائی اسمبلی و سیاسی رہنما پر حملہ حکومتی ناکامی ہے، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version