روس ، اپوزیشن رہنما الیکسی کو دوران ِسفر زہر دینے کا انکشاف

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق الیکسی کی ترجمان کیرا یارمیش نے بتایا کہ 44 سالہ الیکسی ناوالنی کام کے سلسلے میں تومسک کے سفر کے بعد سائبیریا سے ماسکو واپس جارہے تھے کہ طیارے میں بیمار ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی دوران پرواز زہر دیے جانے سے بیمار پڑنے کے بعد سائبیریا کے ایک ہسپتال میں کوما میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔
Юля Навальная тоже здесь. Ее тоже не пускают, потому что «пациент не дал согласие на посещение». Они это так и говорят pic.twitter.com/08vjVTcUlB
Advertisement— Кира Ярмыш (@Kira_Yarmysh) August 20, 2020
کیرا یارمیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارا خیال ہے کہ الیکسی ناوالنی کو ان کی چائے میں زہر دیا گیا تھا، یہی وہ چیز تھی جو انہوں نے صبح پی تھی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زہر گرم چائے میں جلدی حل ہو گیا تھا’۔
Выступление представителя больницы pic.twitter.com/s9vfS0cSDq
— Кира Ярмыш (@Kira_Yarmysh) August 20, 2020
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے پرواز میں سوار ہونے سے قبل ٹومسک ایئرپورٹ کے کیفے میں ایک کپ چائے پی تھی۔
نیوز ایجنسی نے کیفے کے مالکان کے حوالے سے بتایا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر رہے ہیں تاکہ معلوم کرنے کی کوشش ہو کہ کیا ہوا تھا۔
ناوالنی فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ ان کی ٹیم روس کی تحقیقاتی کمیٹی سے مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ الیکسی ناوالنی کو ان کے سیاسی مؤقف اور سرگرمیوں کی وجہ سے زہر دیا گیا ہے’۔
خیال رہے کہ لیکسی ناوالنی کو ماضی میں کئی جسمانی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
2017 میں حملہ آوروں نے ان کے دفتر کے باہر ان کے چہرے پر سبز اینٹی سیپٹک پھینک دی تھی جس کی وجہ سے انہیں آنکھوں کے جلنے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

