Advertisement

سندھ کابینہ نے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، بندرگاہ اور ماڑی پور کے علاقے شامل ہوں گے۔

کراچی کے ضلع جنوبی کو تقسیم کرکے یہ نیا ضلع بنایا جائے گا۔

 اس سے قبل کراچی کے چھ اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور ضلع کورنگی تھے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان کو مزید تقسیم کرنے کی تجاویز بھی دی جائیں۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع غربی میں7 سب ڈویژن ہیں ، آبادی کے لحاظ سے ضلع غربی  پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے ، جس کی آبادی 39لاکھ14ہزار757 ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزرا کی جانب سے خیرپور ضلع کو بھی 2حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے دوران ضلع غربی کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے تبادلہ خیال ہوا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے اس پر مزید تجاویز مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کا نام تبدیل کیا جائے گا اوراس حوالے سے مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ اس کو ضلع کراچی کا نام دیا جائے۔

کراچی کے علاقہ لیاری کو بھی ایک نیا ضلع بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں اس وقت چھ اضلاع ہیں اور ساتواں ضلع کیماڑی ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version