Advertisement

صبا قمر اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی چھا گئیں

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی چھا گئیں۔

اداکارہ صبا قمر کے یوٹیوب چینل پر  سبسکرائیبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی ہے۔

صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے یوٹیوب ٹیم پر مبنی ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

Advertisement

اداکارہ  نے کہا کہ میری ویڈیوز کو پسند کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں۔

صبا قمر نے لکھا کہ بے حد مختصر وقت میں اتنا پیار دینے والوں اور حمایت کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ وعدہ کرتی ہوں کہ انشاءاللہ آئندہ اسی طرح کا بہترین مواد لوگوں تک پہنچاتی رہوں گی۔

دوسری جانب صبا قمر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز رواں سال 21 اپریل کو کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version