بلاول بھٹو کی مریم نواز اور پارٹی ورکرز پر پتھراؤ کی مذمت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی جانب سے آج مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔
Condemn the unnecessary use of force, teargas & stone pelting on @MaryamNSharif & her party workers by police in Lahore today.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 11, 2020
انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلافِ قانون اور خلافِ ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔
انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News