Advertisement

امریکا: سنسناٹی میں مختلف مقامات پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکاکی

امریکا کی ریاست اوہائیو میں واقع شہر سنسناٹی میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجےمیں چارافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب نصف بجے سنسناٹی کے علاقے شلفونٹ پلیس میں ایک 21 سالہ نوجوان پر فائرنگ کی گئی تھی۔اس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران  ِ علاج    دم  توڑ گیا ۔

  پولیس کے  مطابق  اسی علاقے میں فائرنگ سے زخمی تین اور افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسرےواقعےمیں سوا 2 بجےشہرکےایک اورعلاقے اووردارہین میں 10 افراد کو گولی مارکرزخمی کردیا گیا۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ  ایک سنسناٹی یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹرمیں ذزخموں  کی  تاب نہ لاتےہوئے چل بسا،دونوں مقتولین کی عمریں 34سال اور 30 سال بتائی گئی ہیں۔

پولیس نے شہر کے علاقے والنَٹ ہِلز میں نصف شب کے وقت فائرنگ کے ایک اور واقعے کی اطلاع دی ہے جہاں تین افراد کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق یہ تینوں واقعات 60 سے 90 منٹ کے دورانیے میں پیش آئے ہیں۔شہر کے اسسٹنٹ پولیس چیف پال نیوڈی گیٹ نے  میڈیا  بریفنگ    مین  بتایا  کہ بظاہر یہ الگ الگ واقعات ہیں لیکن بہت خوف ناک اور الم ناک ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کےچوتھےواقعےکی تفصیل جاری نہیں کی ہے ۔ البتہ ٹیلی ویژن چینلوں کی رپورٹس کے مطابق یہ شہر کے علاقے ویسٹ اینڈ میں پیش آیا ہے جہاں اتوار کی صبح ایک شخص کو گولی مار دی گئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

Advertisement

ان چاروں واقعات میں ملوّث ملزم یا ملزموں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شہر کے پولیس سربراہ ایلیٹ اسحاق نے تشدد کے ان واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version