Advertisement

نواز شریف عدالت کی مرضی سے بیرون ِملک گئے

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت کی نہیں عدالت کی مرضی سے گئے ہیں۔

 ترجمان  مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان حلفی میں واضح لکھا ہے ڈاکٹر جب تک نوازشریف کو مکمل صحت مند قرار نہیں دیتے واپس نہیں آئیں گے، ردی کے کاغذ ہوا میں لہرا کر فیاض چوہان شیخ رشید ثانی بننےکی کوشش کر رہےہیں، یہ کاغذات عدالت میں موجود ہیں، فیاض چوہان نےجھوٹی شہرت کے لیے ڈرامہ رچایا۔

 عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فیاض چوہان کو انگلش پڑھنا نہیں آتی تو اردو ترجمہ بھیج دیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے سیاسی بنیادوں پر نا اہل ہوئے ہم عوام کے دلوں میں آج بھی اہل ہیں، تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کر کے تحریک مافیا، تحریک تباہی و بربادی رکھ لینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چینی مافیا، گندم مافیا، پیٹرول مافیا اور ادویات مافیا ملک پر مسلط ہے، مافیا ازم کو فروغ دینے میں تحریک انصاف کا اہم کردار رہا ہے، جیب تراش حکومت دونوں ہاتھوں سے عوام کی جیبیں تراش رہی ہے۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف تین سے چار گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہیں، پنجاب کے دس دس وزراء نے اپنے اپنے الگ پریشر گروپ بنالیے ہیں، فیاض چوہان جیسے ریلو کٹے ہر گروپ میں شمولیت کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version