Advertisement

لاہور: 9، 10 محرم کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

 لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کا کہناہے کہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈیوائسز پر انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ہر سال ہی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار بھی جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس کی جگہ پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینیٹائزر، ٹشو، کوڑے دان رکھنا لازم ہے جبکہ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکا اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں گے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو گا۔

اس کے علاوہ تنگ اور بند ہال، عمارتوں کے بجائے کھلی جگہ پر مجالس کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس کا دورانیہ ایک گھنٹے رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version