Advertisement

حکومت کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے ، مریم اورنگزیب

مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی دو سال کی کارکردگی کو بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین قرار دے دیا  ہے  ۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ کی نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرعوام سے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 چینی کی قیمت میں اضافے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے ،دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا،دو سال میں آٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ،دو سال میں ملکی تاریخ میں گندم کے سب سے بڑے ڈاکے کےذمہ دار ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 2  سالوں  کے  دوران  20 لاکھ لوگ بے روزگار اور 80 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ،دوسال میں پالیسی ریٹ 13. 2 فیصد, صنعت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ افراط زر 12 فیصد سے زائد شرح پر,خوراک 15 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی ،دو سال میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا.۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version