Advertisement

لذیذ کلیجی بنائیں ، اپنا دسترخوان سجائیں

آج عید کے دن ہر گھر میں قربانی کے گوشت میں سب سے پہلے کلیجی بنتی ہے ،  کلیجی سے متعلق اگر سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے پکائی جائے تو سوچ سوچ کر ہلکان نہ ہوں، ہماری جانب سے مزے دار کلیجی کی ترکیب حاضرِ خدمت ہیں، اسے بنائیں اور اپنا دسترخوان سجائیں۔

اجزاء

کلیجی   ڈیڑھ کلو
سرخ پسی مرچ   ڈیڑھ ٹیبل سپون
ادرک لہسن پیسٹ   ڈیڑھ ٹیبل سپون

Advertisement
گرم مصالحہ   ڈیڑھ ٹی سپون پسا ہوا
ہلدی  1 چائے کا چمچ
نمک   حسب ذائقہ
میتھی دانہ   1 چٹکی
ہری مرچ    5 عدد
سویا    باریک کٹا ہوا ڈیڑھ گٹھی
Advertisement
پیاز   3 عدد پیس لیں
ہرا دھنیا    1 گٹھی باریک کاٹ لیں
تیل     ڈیڑھ کپ

بنانے کا آسان طریقہ

کلیجی کی بساند دور کرنے کے لیے کلیجی کو دھونے سے پہلے ایک پوتھی لہسن چھلکے سمیت کچل کر اچھی طرح لگاکر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

Advertisement

پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو ادرک لہسن ہلدی اور مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر کلیجی سویا ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اور 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

سب سے آخر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں نمک شروع میں نہ ڈالیں اس سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے ، نمک مکس کرنے کے بعد کسی ڈش میں نکال لیں پھر اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں مزیدار کلیجی تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version