Advertisement

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی

آئی سی سی کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمدعباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے اور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1292395922148732928?s=20

 جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 791 پوائنٹس کے ساتھ چھٹےنمبرپرموجود ہیں ،ڈیوڈ وارنر ان سے دو پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں نمبرپرہیں۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے شان مسعود بھی ترقی پا کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں بھی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں لینے کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، دونوں کے پوائنٹس کی تعداد 769 ہے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جبکہ اس فہرست میں پہلا نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version