شاہد آفریدی کا پاک افواج کے بہادر سپوتوں کو سلام

شاہد آفریدی نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سنگلاخ چٹانوں اور سر سبز میدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرا دیتے قدم، تند ہواوں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو،
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!
#یوم_دفاع_یوم_فخر pic.twitter.com/1aNwyT74TI— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 6, 2020
بوم بوم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سنگلاخ چٹانوں اور سرسبزمیدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہواؤں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!۔
واضح رہےکہ آج پوری قوم یوم دفاع پاکستان ملی اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے ۔
یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں فوج کے شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبقادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News