اسکول کھلنے پر جمائما پریشان

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ عالمی وبا کے باعث کئی ماہ سے بند اسکولز دوبارہ سے کھلنے پر کافی فکرمند ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمائما نے سماجی را بطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغا م جا ری کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ہمیں ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ در پیش ہے۔
انھوں نے ٹوئٹ میں تفصیل لکھتے ہوئے بتا یا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھل گئے اور میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں جنھیں اسکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ انھیں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہورہی تھیں۔
Madness: so many children I know sent home from school to isolate for 2 weeks after being in contact with someone with possible Covid symptoms. Parents also forced to isolate and can’t work. No way of knowing if it’s only a cold, as no bloody tests available anywhere. DOOMED.
Advertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 15, 2020
جمائما نے بتا یا کہ علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو دو ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہےاور ساتھ ہی اُن کے والدین کو بھی اُن سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے نہایت افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتا یا کہ چونکہ ہمارے پاس کوئی ٹیسٹنگ سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا پھر سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

