کراچی، فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پڑوسی کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون کے حقانی محلہ گلی نمبر 11 میں پڑوسی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے 3 افراد میں 85 سالہ شیر محمد، ان کی اہلیہ 75 سالہ حسنہ اور 28 سالہ بیٹا ایاز شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ دیوار پر پڑوسی کو دیکھ کر سمجھا کہ ڈکیت ہے جس پر غلطی سے پڑوسی پر گولی چلا دی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

