Advertisement

پاکستان ریلوے کو ایک سال میں 50 ارب روپے کا نقصان

پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ  بنانے اور درست سمت پر لانے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک سال میں ریلوے کو 50 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

سینیٹ اجلاس میں  وزارت ریلوے نے تحریری جواب جمع کروا دیا جس کے مطابق ریلوے کو 2019-20 میں 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

سال 2018-19 میں ریلوے خسارہ 32 ارب جب کہ  سال 2017-18 میں 36 ارب کا نقصان ہوا۔

اجلاس میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق سال 2016-17 میں ریلوے کا خسارہ 40 ارب تھا، ریلوے کا سال 2014-15 میں خسارہ 27  ارب اور 2015-16 میں 26 ارب تھا۔

دوسری جانب ایوان کو بتایا گیا کہ موجودہ دورمیں غربت کی شرح کم ہوئی یا بڑھی اعداد وشمارموجود نہیں، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ موجودہ دورمیں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 کے بعد قومی سطح پر غربت کےحوالے سےکوئی سروے نہیں ہوا۔

قومی کمیشن پاکستان کی غربت رپورٹ برائے 2015-16 میں غربت کی سطح میں کمی کی نشاندہی کی گئی، رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت کی سطح سال 1998 میں 57 اعشاریہ 9 فیصد تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version