Advertisement

سوکھے پتوں کا بنا گلدستہ 1200 روپے میں

آپ اپنے دوست واحباب کو اصلی پھولوں سے بنا خوبصورت گلدستہ دینا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ سوکھے پتوں سے بنا گلدستہ  دینا  پسند  کریں  گے ؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی ایک سپر مارکیٹ میں خزاں کے سوکھے پتوں کا گچھہ 6 پونڈ یعنی 7.5 امریکی ڈالر (پاکستانی تقریباً 1200 روپے) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس سوکھے پتوں کے گچھے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پلاسٹک میں جس طرح پھولوں کو سجایا جاتا ہے بلکل اسی طرح اس میں سوکھے پتوں کو سجایا گیا ہے اور اس کی قیمت 7.5 ڈالرز ہے۔

ان تصاویرکو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ سوکھے پتوں کو خریدنے کے لیے اتنے پیسے کیوں خرچ کریں جبکہ انہیں ایسے پتے اپنی گلی میں ہی پڑے ہوئے مل جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک معروف اطالوی برانڈ گوچی کی جینز کی قیمت کے چرچے ہو رہے تھے جو کہ دکھنے میں ایسی لگ رہی تھی کہ اس پر گھاس سے داغ لگا ہو۔

Advertisement

یہ جینز گوچی کی فال (خزاں) کلیکشن 2020 میں پیش کی گئی ہے جس کے 2 ڈیزائن تھے اور ان میں سے ایک کی قیمت 765 ڈالر (پاکستانی تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار) جب کہ دوسرے ڈیزائن کی جینز کی قیمت 1400 ڈالر (پاکستانی تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار) تھی۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version