فیس ماسک نہ پہننے پر مہلک وبا سے ہلاک افراد کی قبریں کھودنے کی سزا

انڈونیشیا:فیس ماسک نہ پہننے پر کووڈ سے ہلاک افراد کی قبریں کھودنے کی سزا،اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں فیس ماسک پہننے سے انکار کرنے والے افراد کو سزا کے طور پر کووڈ 19 کے باعث انتقال کرجانے والے لوگوں کی قبریں کھودنے کی سزا سنادی گئی۔
انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں کووڈ وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد فیس ماسک پہننے سے انکار کرنے والے افراد کے سخت خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشنیا کے مشرقی جاوا میں فیس ماسک پہننے سے انکار کرنے والے افراد سے کورونا سے ہلاک افراد کی قبریں کھودنے کی سزا کا انتخاب کیا گیا ۔
مقامی حکام کو توقع ہے کہ اس طرح کی سزا سے ہر اس فرد کے اندر خوف پیدا ہوگا جو لازمی فیس ماسک کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
ضلعی سربراہ سویونو فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع میں صرف 3 گورکن موجود ہیں تو میرے خیال میں اس طریقے سے لوگ ان کا بوجھ کم کرسکیں گے۔
سزا پانے والے افراد 2، دو کی ٹیم بناکر ایک قبر پر کام کریں گے، یعنی جب ایک قبر کھود رہا ہوگا تو دوسرا اندر سے کشادہ کررہا ہوگا۔
سویونو نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ اس سے قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف ڈر پیدا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

