Advertisement

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھرپر چھاپہ

سہیل انورسیال

صوبائی وزیرسہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔

 تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو  نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔

 زرائع  کے  مطابق  نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا  تاہم صوبائی وزیر وہاں موجود نہیں تھے

نیب ٹیم نے رہائش گاہ سمیت بیک وقت 2 مقامات پر چھاپے مارے، نیب ٹیم نے فرید آباد کے گاؤں اور دیگر2 مقامات  پر کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران سہیل انور سیال کی رہائش گاہ سے نیب حکام نے اہم دستاویز ات حاصل کر لیں، چھاپہ مار کارروائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران پولیس کی نفری بھی معاونت کے لیے موجود رہی۔

Advertisement

کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، سہیل انور سیال بارشوں سے متاثرہ ضلع بدین کے دورے پر موجود ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version