Advertisement

اپوزیشن کی اے پی سی ، نوازشریف اور آصف زرداری کا خطاب

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، جس میں حزب اختلاف کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے، ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے جو مخالفین کے ساتھ اب کیا جا رہا ہے، میری نظر میں تو یہ اے پی سی پہلے ہونی چاہیے تھی۔

انھوں نے کہا کہ اے پی سی کے خلاف جو ہتھکنڈے حکومت استعمال کر رہی ہے یہ ہی اس اے پی سی کی کامیابی ہے۔

Advertisement

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ مریم نواز نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں ، میں مریم نواز کو سلام پیش کرتا ہوں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ملاقات کے لیے آئیے گا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ سنانے کیلئے پوری داستان ہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں33 سال کاعرصہ آمریت کی نذر ہوگیا اور صرف ایک ڈیکٹیٹر کو سزا سنائی گئی اور دوسری طرف آئین پر عمل کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،جمہوری حکومت آئے تو پہلے اسے کمزور اور پھر فارغ کرادیا جاتا ہے، ہرطرح کی مصلحت چھوڑ کر فیصلے کرنا ہوں گے، جمہوریت کی روح عوام کی رائے ہوتی ہے۔

نواز شریف نے اے پی سی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق ہوں کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاکستان کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں، آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کو 73سال سے کن مسائل کا سامنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جو سیاستدان عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ان میں سے کسی کو نااہل قرار دیا گیا، کسی کو قتل کر دیا گیا اور کسی کو جلا وطن کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version