Advertisement

کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز ہوگیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز ہوگیا ہے اور ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیار کی۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ آزمائش میں 7 ممالک کے 40 ہزارافرادشریک ہوں گے، آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزارپاکستانی ہوں گے جبکہ ٹیسٹ کےابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان اور این سی او سی حکام نے میڈیا بریفنگ کی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ  پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے جبکہ ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، ویکسین کا  کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے.

Advertisement

ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ویکسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پرٹرائل کیا گیا تھا تاہم ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، تیسرےمرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پرویکسین کا ٹرائل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version