Advertisement

برطانیہ میں 6 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

برطانیہ میں مہلک وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 14 ستمبر سے 6 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں 30 افراد کے جمع ہونے کو 6 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن آج کریں گے۔

 برطانوی وزیر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ میں گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خلاف ورزی پر کم سے کم100 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار200 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سماجی رابطوں اور افراد کے یکجا ہونے سے متعلق اصولوں کو آسان اور مضبوظ بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version