Advertisement

بابری مسجد کے بعد مزید 2 مسجدوں کو مندر میں بدلنے کا فیصلہ

بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلےمیں کامیابی کے بعد اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے مزید دو مساجد کو ہتھیانے کیلئے کوشش شرع کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب  بنارس کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی عید گاہ کے خلاف بھی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی میں الہ آباد میں اکھاڑہ پریشد کے اجلاس میں ایک قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنارس میں گیان واپی مسجد کی جگہ کاشی وشوناتھ مندر اور متھرا میں عید گاہ کی جگہ کرشنا کی جنم بھومی کو بھی  ’’آزاد‘‘  کرانے کیلئے مہم شروع کی جائے گی۔

سادھو سنتوں کی جماعت کا کہنا ہے کہ پہلے بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم ناکامی کی صورت میں قانونی راستہ اختیار کریں گے جبکہ  اس معاملے میں وی ایچ پی اور آر ایس ایس سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے وزیر کے ایس ایشورپا یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ اگر آج نہیں تو کل متھرا اور کاشی کے مندروں کو آزاد کراکر وہاں عالی شان مندر بنائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version