Advertisement

چہرے کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

 سنگاپور جدید ٹیکنالوجی کے زریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی حکومت نے ڈیجیٹل طریقے سے شناخت کی اس اسکیم کو ’سنگ پاس‘ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے سے حکومتی سروسز سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بائیو میٹرک طریقے سے شناخت کے ذریعے سنگاپور کے شہریوں کو حکومتی اور نجی سروسز تک رسائی کی اجازت ہو گی۔

سنگاپورکی ٹیکنالوجی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہو گی۔

سنگاپورکےایک بینک میں اس ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اسے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف سامنے والے شخص کی شناخت ہوتی ہے بلکہ یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ بندہ حیقیقت میں موجود ہے۔

سنگاپور کو چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی برطانوی کمپنی آئی پروو (iProov) کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو بڈ کا کہنا ہے کہ جب آپ کو کسی شخص کی تصدیق کرنی ہو تو اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ وہ شخص خود سامنے موجود ہو، آپ کسی تصویر، ویڈیو اور ریکارنڈنگ کو نہیں دیکھتے۔

اینڈریو بڈ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومتی سطح پر کلاؤڈ-بیسڈ کے ذریعے چہرے کی تصدیق کا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔

آئی پروو کے چیف ایگزیکٹو کامزید کہنا ہےکہ چہرے کے ذریعے پہچاننے کے اس طریقہ کار میں تمام سماجی پابندیوں کا خیال رکھا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version