Advertisement

حلیمہ سلطان پاکستانیوں کی تنقید سے تنگ آ گئی

ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کی جا چکی ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں۔

اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کر نے والی اداکارہ (اسریٰ بلگیچ) کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کرجہا ں ایک طرف پاکستانیوں کی اکثریت ان کے عشق میں مبتلا ہے وہی دوسری جانب کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی خصوصا ان کے مغربی لباس پر بھی سوشل میڈیا پر کھلے عام تنقید کررہے ہیں۔

ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں نے ان کے مغربی لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو جواب دے کر خاموش کرادیا۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر حلیمہ سلطان (اسریٰ بلگیچ)  کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں۔

اس بار اسری نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version