Advertisement

گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ ،ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں ملزماں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان فرار ہوگئے، پولیس موبائل نے ملزمان کا پیچھا کیا جس پر ملزمان نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گلستان جوہر میں ہونے والے مقابلے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہو گیا۔

ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید اہلکار کی شناخت سب انسپکٹررحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جو گلستان جوہر تھانے میں میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے موبائل پر فائرنگ ایس ایم جی کے ذریعے کی۔

Advertisement

 ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ شہید اہلکار رحیم کی میت کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version