Advertisement

این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

کراچی میں انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی نے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے  ۔

 تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ16تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کراچی کے 5202امیدواروں سمیت قریباً 9 ہزار2سو39 طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا،اپنے ساتھ سینیٹائزراور پانی کی بوتل ساتھ لانالازمی ہےجبکہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک 3شفٹوں میں لیا جائے گا،جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔

28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گا،جس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی60سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔

جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی565 سیٹیں مختص ہیں، جبکہ پہلی بار ضیا الدین بورڈ کی 18ریگولر اور 4سیلف فنانس سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ میرٹ لسٹ27 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی، جبکہ 28ستمبر سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔

حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ڈے اور اورینٹیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version