Advertisement

امریکی بلاگر سنتھیارچی کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Islamabad High Court rejects the petition of Cynthia

امریکی بلاگرسنتھیا رچی نے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرنےاور 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کے 2 ستمبر کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

امریکی شہری نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیارچی نے ویزہ درخواست کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے تاہم وزارت داخلہ نے کوئی وجہ بتائے بغیر ویزہ درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویزہ مسترد کرنے کا آرڈر جنرل کلاز  ایکٹ اور ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

2 ستمبر کو وفاقی وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔

سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی۔

سنتھیا رچی نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزارت داخلہ کے فیصلے کو چیلنج کروں گی، امید ہے اعلیٰ سطح پر میری درخواست کو سنا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version