Advertisement

جب بھی نیازی اور ٹائیگر ملے ہیں ملک کا بیڑا غرق ہوا ہے، پلوشہ خان

پلوشہ خان

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ 1970 کے پلٹستان سے آج تک پاکستان میں جب بھی نیازی اور ٹائیگر ملے ہیں ملک کا بیڑا غرق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عزت کی روٹی ملتی تھی لیکن آج انہیں موجودہ حکومت نے تباہ کردیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ یہ تانے بانے فارن فنڈنگ کیس سے ملتے ہیں یہ یہودیوں اور بیرون ملک والوں کی سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچا کے چھوڑے گا۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ جس حکومت کو شیخ رشید جسیے شخص کی وکالت پڑ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے جبکہ عمراں خان اے پی سی کے بعد چھپا بیٹھا ہے اب ان کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک چلی ہمیں ڈھولک یا ڈی جے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم ان کے طبلے بجا دیں گے جبکہ ان کو بھاگنے بھی نہیں دیں گے ان کو ائیر پورٹس پر پکڑ لیں گے اور عوام کے سامنے پھینکیں گے۔

Advertisement

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی کا یار ہے اور ابھی نندن کا میزبان ہے اب اس کو عوامی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version