وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبعیت ناساز

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد طبعیت ناسازی کے باعث راولپنڈی سے لاہور کا سفر نہ کرسکے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود جسم میں کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
8 جون کو شیخ رشید کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ شیخ رشید میں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تھی تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے قرنطینہ میں رہے تھے۔ 26 جون کو وزیر ریلوے نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

