آمنہ شیخ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان ڈرامہ، فلم اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ادکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی شوہرعمر فاروقی کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آمنہ شیخ کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ شوہر کے ہمراہ کسی تقریب یا پارٹی میں شرکت کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔
ادکارہ کی جانب سے تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کی گئیں تاہم دبئی کی مشہور شخصیت کے ہاں دعوت پر لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس میں آمنہ شیخ اور ان کے شوہر سمیت دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ آمنہ شیخ نے گزشتہ ماہ اچانک اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سابق شوہر محب مرزا سے علحیدگی کے بعد عمر فاروقی نامی شخص کے ساتھ اپنی نئی شادی کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی مبہم پوسٹس کے بعد بس اپنے شریک حیات کا نام بتایا تھا اس کے سوا کچھ نہیں بتایا تھا تاہم مداحوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ عمر فاروقی انٹرپرینیور اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

