Advertisement

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

سابق وزیرِاعظم  نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو ڈاکٹروں نےسفرکرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل  ہے جس کو وکلاء امجد پرویز ایڈووکیٹ اور دیگر نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں اور کورونا کی وجہ سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو علاج کے لیے لندن میں ہی رہنے کا کہا ہے اور ساتھ ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف معمول کی چہل قدمی جاری رکھیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں، دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version