Advertisement

حکومت تاثر دے رہی ہے کہ ہم ادارو ں کے خلاف ہیں

مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم  لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تاثر دے رہی ہے کہ ہم ادارو ں کے خلاف ہیں ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بے نامی درخواست دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے بارے میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ 6 سال سے عمران خان 23 فارن فنڈنگ کیس میں مفرور ہیں اور جواب نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق  بات ہوئی تھی۔ آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل نہیں جانتی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کو سی پیک دینے، ایٹمی طاقت بنانے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ پشاور بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کا کوئی نام نہیں لے رہا ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف کی جماعتوں کی اے  پی سی  یا نواز شریف کی تقریر غیر اہم تھی تو وزرا  کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version