Advertisement

توہین عدالت، مراد سعید کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

مراد سعید

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر مواصلات مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی ہے۔  درخواست میں سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹر ویز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ عدالت نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 پرمکمل عملدرآمد کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ سیفٹی آرڈیننس2000 پرمکمل عملدرآمد کا حکم میں نے دیا تھا اورمناسب ہے کہ توہین عدالت کی درخواست کوئی اور بینچ سنے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آپ کا فیصلہ ہے، توہین عدالت کی درخواست بھی آپ نے ہی سننی ہے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا فیصلہ برقرار ہے؟ کہیں چیلنج یا معطل تو نہیں ہوا؟

Advertisement

عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کا آگاہ کیا کہ عدالتی فیصلہ موجود ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 پرمکمل عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version