Advertisement

وزیر اعظم کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں، منیب بٹ

پاکستان کے نامور اداکار منیب بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے کراچی پیکج پر وفاق اور سندھ حکومت کے اشتراک پر کہا کہ عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اداکارمنیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکج کا اعلان کر کے ثابت کیا کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

https://twitter.com/muneeb_butt9/status/1302285113816944640

منیب بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیکج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں ایک پیغام شیئر کیا۔

https://twitter.com/ferozekhaan/status/1302529033079586817

اداکار فیروز خان نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک سچے انسان ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version