Advertisement

نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے

rana sana

 رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے اور نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب احتساب کے ادارے کے طور پر نہیں چل رہا کیونکہ بلین ٹری انکوائری میں تو کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ حزب اختلاف رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیب کو ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور نیب کے سب لوگ بلیک میل ہو رہے ہیں تاہم عوام کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے اچھی خبر ملے گی۔

 رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ نیب کے لوگ اپنی نوکری کے غلام ہیں اور نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہلا سکتا۔

رہنما مسلم لیگ نے مزید بتا یا کہ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version