نیلم منیر کا لاہور موٹر وے واقعے پر شدید اظہار برہمی

معروف اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے لاہور موٹروے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں عدالتی اصلاحات لانے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے درد ناک واقعے پر سماجی کارکن سمیت سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں شوبز شخصیات میں بھی اس واقعے کے بعد سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک خاتون سے وحشی درندوں کی جنسی زیادتی بیان کی گئی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ “ریپسٹ اور اِس طرح کے گھناؤنے جرم میں ملوث مجرمان یہ جرائم ایسے کرتے ہیں کہ جیسے اُنہیں استثنیٰ حاصل ہو کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ چاہے کتنی بھی زیادتیاں کرلیں اُنہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News