Advertisement

وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے مودی کو بے نقاب کیا ، مراد سعید

مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ‏وزیراعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے دہشت گرد مودی کو بے نقاب کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر ‏کشمیر کے سفیر اور عالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

 مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری، کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور فلسطینیوں کے حقوق پر دو ٹوک موقف اپنا کر عالم اسلام کی بہترین نمائندگی کی۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم اور مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمان بیک زبان شکریہ عمران خان کہہ رہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ماحیاتی تغیر کے معاملے کو بھی وزیراعظم نے نہایت مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا ہے جبکہ وزیراعظم نے کوروناء سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی افادیت اقوام عالم کے سامنے رکھی ہے

Advertisement

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریب اور ترقی پذیر ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر اور ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کی جانے والی دولت اور اسکے تباہ کن نتائج پر بھی دنیا کو جھنجھوڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version