Advertisement

موٹروے زیادتی کیس ، ملزم وقار کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا

ملزم وقار

لاہورموٹروے زیادتی  کیس میں ایک اوراہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

 گزشتہ روزگرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا ہے ۔

  پولیس کا کہناہے کہ ملزم وقار کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیا اورخاتون کے کپڑوں پرلگے خون کےدھبوں سے  میچ نہیں کیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے کہ ملزم اس واردات میں ملوث ہے یا نہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خود اپنی گرفتاری پیش کی اورپولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر وے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 دوسری جانب ملزم وقارکے سالےعباس نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

Advertisement

گرفتاری کے بعد نامزد ملزم وقار اپنےبیان میں کہا تھا کہ وقوعہ کے روز استعمال ہونے والی سم میرے سالے عباس کے پاس ہے اور وہ بھی جلد گرفتاری دے گا۔

دوسری  جانب پولیس نے شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگراورشیخوپورہ روانہ کردی ہیں۔

ادھرموٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس نے ملزم عابد کے  بھائی اوروالد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version