Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنزکا استعمال، ہیومن رائٹس واچ کااظہاربرہمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی۔

ہیومن رائٹس واچ میں کہا ہےکہ دنیا بھر میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلیے پیلٹ گن کا استعمال متروک ہو چکا ہے لیکن مودی حکومت کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال مزید بڑھا رہی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر پیلٹ شاٹ گن استعمال کررہی ہےجس سے کشمیری نوجوان مستقل نابینا پن کا شکار ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے فورس اینڈ فائر آرمز کے استعمال کے بنیادی اصولوں کی مودی حکومت مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے، پیلٹ گن کےاستعمال سے بڑے پیمانےپر لوگ زخمی ہوتے ہیں، اس ہتھیار کے زخم ٹھیک ہونے میں خاصا وقت لگتا ہے اور دوسری طرف آنکھوں کی بینائی مستقل طور پرختم ہو جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے ایک احتجاجی مظاہرے میں پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوئے اور کئی لوگ مستقل طور پر نابینا ہوگئے۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے مطابق جولائی 2016 سے فروری 2017 تک پیلٹ گن کی فائرنگ سے 2006 افراد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جس سے 782 افراد مستقل نابینا ہوگئے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال روکے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کے اہم مطالبات سامنے آگئے
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version