پنجاب، لاہور پولیس کوجرائم سے پاک کریں گے، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ پنجاب اور لاہور پولیس کوجرائم سے پاک کریں گے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پنجاب اور لاہور پولیس کوجرائم سے پاک کیا جائے۔ لاہور پولیس میں جتنی کالی بھیڑیں ہیں ان کےخلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملےپر ایک پیکج پر ہونا چاہئے، ہم نے ایک سال میں پروفیشنل افسران سی پی اوز اور ڈی پی اوز لگائے گئے،تاہم ایس ایچ اوز کی سطح پر بھی اب تبدیلی کریں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ صوبوں اور وفاق میں مختلف قسم کی اصلاحات لائی جارہی ہیں، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News