Advertisement

اپوزیشن کادھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتخابات میں دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایات 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئیں، قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے برعکس 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز کی گئیں۔ ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز تحریک انصاف پاکستان نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے گزشتہ روز ضلع باجوڑ میں افغانستان سے سرحد پار فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس سال کے جوان صابر شاہ نے پاک-افغان بارڈر پر ڈیوٹی کے دوران شہادت دی۔ گولیاں سینوں پر روکنے والے یہ جوان ہمارا فخر ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال 150 سے زیادہ شہادتیں ہو چکی ہیں۔ آزادی کی قدر کریں اس کے پیچھے کتنی ماؤں کے لال، کتنے سہاگ اور کتنے خاندان غموں کا اندوہ سہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version