آج شہبازشریف کی سالگرہ ہے تو ان کو تحفہ دینا چاہوں گا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہناہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے 11 ملازمین نے ساڑھے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کا ٹی ٹی کیس ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر ہوچکا ہے، شریف خاندان نے 10 سال منی لانڈرنگ نیٹ ورک کیسے چلایا، اس کی تفصیل شیئر کررہا ہوں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف اور بچوں کے خلاف ریفرنس دائرکیا ہے۔ ریفرنس 25 ہزارصفحات اور ڈاکیومنٹری ثبوت پر مشتمل ہے۔
آج شہبازشریف کی سالگرہ ہے تو ان کو تحفہ دینا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں 4 ملزمان نے اپنا گناہ قبول کرلیا اور سلطانی گواہ بن گئے ہیں۔ چارسلطانی گواہوں نے شہبازشریف کے خلاف گواہی دی۔ ابھی بحی تفتیش جاری ہے، مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب ریفرنس میں حمزہ کے کارنامے بھی درج ہیں، انہوں نے لوگوں سے براہ راست رقم لی۔ تہمینہ درانی کو جو گھر تحفے میں دیا گیا وہ بھی ٹی ٹیز کی رقم سے خریدا گیا۔ 2 کیش بوائے شعیب قمر اور مسرور زیرحراست ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

