سونو نگم اس پاکستانی سنگر کے مداح ہوگئے

بین الاقوامی شہرت کے حامل بھارتی گلوکار سونو نگم ہر دلعزیز پاکستانی لیجنڈ سنگرسجاد علی کے مداح ہوگئے ہیں۔
سونو نگم نے انسٹاگرام پرورسٹائل گلوکار سجاد علی سے اپنی ملاقات کی تصاویر اور یادگار لمحات شیئر کیے ہیں اور ساتھ ہی ان کو اپنا پسندیدہ گلوکار بھی قرار دے دیا۔
سونو نگم نے لکھا کہ گزشتہ برس مارچ میں ان کی سجاد علی سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ سجاد علی سے ملاقات میری زندگی کا ایک حسین تجربہ تھا، سجاد علی کے ساتھ گزارا گیا ڈیڑھ گھنٹہ ناقابلِ فراموش ہے۔
بھارتی سنگرنے سجاد علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس یادگار ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ تصویر 19 مارچ کی ہے جب عادل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے اور پہلا لائیو ڈیجیٹل کنسرٹ دیکھنے کے لیے لے کر کئے تھے جو بالآخر ہم نے 22 مارچ کو کیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سونو نگم پاکستان کی نوعمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلسوز آواز سُن کر آبدیدہ ہوگئے تھے، گلوکارہ ہادیہ کی آواز میں کلام ’بول ہو‘ کو شیئر کرتے ہوئے تعریف کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

