اے پی سی سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئیں،رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ خان کا کہناہے کہ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔
راںا ثنا نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستی شہرت کے لئے مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وطیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو 50 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا شکار بنانے والا شیخ رشید قومی مجرم ہے۔
رانا ثنا کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ٹولہ جھوٹ اور جبر کے زور پر مزید وقت نہیں نکال سکتا۔، نون لیگ آئین، جمہور اور عوام کے خلاف سازشوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

