کراچی:خالی پلاٹ سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

کراچی کے علاقے پیر بخاری کالونی میں ایک خالی پلاٹ سے 5 سالہ کی بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، مروہ کی گمشدگی کا مقدمہ بچی کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔
بچی کے والدعمر صادق نے بتایا کہ بچی گزشتہ روز صبح گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔
جس جگہ سے بچی کی لاش ملی ہے وہاں سے ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کا گھر بچی کے گھر کے سامنے ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاش علاقے میں واقع ایک بڑے خالی پلاٹ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بچی کی لاش کی حالت انتہائی خراب تھی بظاہر لگتا تھا کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص سے تفتیش کی جارہی ہے، حراست میں لیا گیا شخص بچی کے قتل میں ملوث ہے یا نہیں اس کی تفتیش کی جارہی ہے، تفتیش کی تفصیلات میڈیا سے جلد شیئر کی جائیں گی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

